(زین مدنی)اقرا عزیز کے بعد اب ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی بھی سامنے آگئی جس کے چرچے ان دنوں جاری ہیں۔
ماہرہ خان کی ہم شکل کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے جو ملک کی معروف ایجنسی سٹریس کے ساتھ کام کر رہی ہے اور ان کا نام کوراساہ انورہے۔ کوراساہ انور کئی رسائل کے لئے بھی ماڈلنگ کرچکی ہیں۔ ماہرہ خان کے پرستار بھی ان کی ہمشکل دیکھ کرحیران ہوگئے ہیں اوریہ کہنے پر مجبور ہیں کہ کوراساہ انورنامی لڑکی اداکارہ ماہرہ خان سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہیں۔
کراسا انور شیخ نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد ایسی تصویریں شیئر کر رکھی ہیں جن میں وہ نہ صرف ماہرہ خان کی کاربن کاپی کی طرح دکھائی دے رہی ہیں بلکہ انہوں نے لباس، میک اپ اور اسٹائل بھی معروف اداکارہ جیسا اپنا رکھا ہے۔