ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی چور بھاری جرمانے کیلئے ہوجائیں تیار

بجلی چور بھاری جرمانے کیلئے ہوجائیں تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) لیسکو ناردرن سرکل کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے متعدد گھروں سے بجلی چوری پکڑ لی، چھیانوے لاکھ یونٹس کے ڈی ٹیکشن بل چارج کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے نادرن سرکل کے فیلڈ اسٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کی ٹیموں نے سرکل کے زیر انتظام مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایک ہزار چار سو کنکشنز چیک کیے گئے، جن میں بیالیس کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

ٹیموں نے کنکشنز منقطع کرکے ڈیٹیکشن یونٹس بجلی چوری کی مد میں چارج کردیے  جبکہ پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئیں۔

ادھر لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں 251 افسر و ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک سو پندرہ متاثرہ ملازمین کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ دس افسر و ملازمین دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔  لیسکو کے 33 افسران و ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق فیسکو میں چودہ اور گیپکو میں بیس افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ آئیسکو میں ایک سو پچیس اور میپکو سے بارہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ کیسز سامنے آنے پر تمام دفاتر میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد شروع ہو گیا ہے تاکہ مزید ملازمین کو کورونا وائرس کاشکار ہونے سے بچایا جاسکے۔