(علی ساہی) لاہور سمیت پنجاب بھر کے 20 فیصد فرنٹ ڈیسک خراب ہوگئے، اندراج مقدمہ کے لیے تھانوں میں آنے والے شہری خوار ہوگئے۔ فرنٹ ڈیسک انٹرنیٹ کی خرابی اور عملہ کی کمی کی وجہ سے 185 تھانوں میں مینول درخواستوں کی وصولی اور سلپ کا اجرا کیا جانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے 23 تھانوں سمیت پنجاب بھر میں 185 تھانوں کے فرنٹ ڈیسک بند ہوگئے ہیں جس کی بڑی وجہ انٹرنیٹ کی خرابی ہے۔ سٹاف کی کمی کی وجہ سے بھی امور ٹھپ ہوگئے ہیں۔ اب شہریوں کو ان تھانوں سے درخواست وصولی کی کیمپیوٹرائزڈ سلپ کی بجائے مینول سلپ جاری کی جارہی ہے اور مقدمات کا اندراج رک کررہ گیا ہے۔ اسی حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے اعلی حکام کو نوٹس لے کر فرنٹ ڈیسک کو ٹھیک کرانا چاہیے تاکہ ان درخواستوں پر شنوائی ہوسکے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے فرنٹ ڈیسک فعال کرنے کیلئے 24 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے فنی خرابیاں دورکرکے فرنٹ ڈیسک فعال کرانے کا حکم دیا تاکہ شہریوں کی بہتر طریقے سے دادرسی ہوسکے۔