فہیم اشرف کی درخواست پر ایکشن ہوگیا

25 Jun, 2020 | 06:28 PM

Arslan Sheikh

( وسیم احمد ) صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے انٹرنیشنل کرکٹر فہیم اشرف کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے پھول نگر کرکٹ گراؤنڈ کی فوری بحالی پر کام شرع جبکہ نئی سکیم کےلئے سفارشات طلب کر لی۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کی ہدایت پر گراؤنڈ کی صفائی کا کام فوری طور پر کروایا گیا، گراؤنڈ کی لیولنگ اور گراس کے حوالے سے نئی سکیم بنائی جا رہی ہے اور کرکٹ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کے لئے نئی سکیم کی سفارشات طلب کر لی گئی ہیں۔

کورونا لاک ڈاؤن کے سبب سٹاف کی کمی کی وجہ سے گراؤنڈ کی مینٹینس میں مشکلات کا سامنا تھا، پھول نگر گراؤنڈ کی تزین و آرائش کی جلد از جلد تکمیل کی کوشش کی جائے گی۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ فہیم اشرف ہمارے قومی ہیرو ہیں اور گراؤنڈ کے حوالے سے ان کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے تاکہ آئندہ بھی پھول نگر کے نوجوان کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹر ملک کا نام روشن کریں۔ 

یاد رہے کرکٹر فہیم اشرف نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں وزیرکھیل تیمور بھٹی سے ملاقات کی اور انہیں گراؤنڈ کی خستہ حالی اور ٹی ایس او پھول نگر این اے رانا کی لاپرواہی کی عدم دلچپسی بارے آگاہ کیا تھا۔ وزیرکھیل تیمور بھٹی نے ڈی ایس او قصور فیصل خان سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔ 

دوسری جانب صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی نے ڈسٹرکٹ افسران اور کوچز کی آن لائن تربیت کے پہلے فیز کے بہترین انعقاد پر سیکرٹری سپورٹس احسان بھٹہ، ڈی جی سپورٹس عدنان ارشد اور ان کی ٹیم مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ڈویژنل، ڈسٹرکٹ افسران اور کوچز کی آن لائن تربیت کے درست نتائج مرتب ہوں گے۔ تیمور بھٹی نے کہا کہ کرونا وباء کی وجہ سے جہاں ہر شعبہ متاثر ہورہاہے۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا اگلے دوماہ میں آن لائن ٹریننگ سیشنز سے افسران کی تربیت بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سیشن میں سپورٹس ڈویلپمنٹ اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے ماہرین نے افسران کو بہترانداز میں سکھایا ہے کہ سپورٹس ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹس کو کس طرح جلداور بہتر انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکتا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولیات میسر ہوں اور اپنا کھیل بہتر کرسکیں۔ 

مزیدخبریں