وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم کے نقشے قدم پر۔۔۔

25 Jun, 2019 | 07:59 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا گاڑی چلانے کا شوق یا وزیراعظم کے نقش قدم پر چلنے کا جنون، پنجاب اسمبلی گاڑی خود ڈرائیو کرکے آئے بھی اور واپس بھی گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنے کپتان وزیراعظم عمران خان سے متاثر ہیں، وزیراعظم عمران خان نے قطری مہمان کی آمد پر خود گاڑی ڈرائیو کی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی اتوار کی رات گاڑی خود شہر کی سڑکوں پر چلاتے رہے۔

 آج بھی پنجاب اسمبلی میں شرکت اور کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے خود گاڑی ڈرائیو کرکے آئے، اسمبلی اجلاس میں شرکت سے واپسی پر بھی گاڑی خود ہی ڈرائیو کی۔

مزیدخبریں