ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساتھیوں سے جھگڑا، عربین آڈکس ایک ٹانگ سے محروم

ساتھیوں سے جھگڑا، عربین آڈکس ایک ٹانگ سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) لاہور سفاری زو میں حادثاتی طور پر زخمی ہونیوالے نایاب نسل کے عربین آڈکس کی ایک ٹانگ کاٹ دی گئی ہے، جس کی جگہ اب مصنوعی ٹانگ لگانے کی کوشش کی جائیگی۔

لاہور سفاری زو میں اس وقت نایاب نسل کے تین آڈکس ہیں جن میں سے سب بڑے نر آڈکس کی پچھلی ٹانگ حادثاتی طور پر ٹوٹ گئی تھی جس کا علاج معالجہ کروایا گیا مگر بہتری نہ ہوسکی۔ سفاری زو کے ڈاکٹر نے بتایا کہ آڈکس کی ٹوٹی ٹانگ کا ویٹرنری یونیورسٹی لاہور میں علاج کروایا گیا، ٹانگ پر پلستر کیا گیا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہوسکا اور ٹانگ پر مزید زخم بن گئے۔

اب مجبورا آڈکس کی جان بچانے کے لیے اس کی ٹانگ کو کٹوانا پڑا ہے تاہم کاٹی گئی ٹانگ کی جگہ مصنوعی ٹانگ لگانے کی کوشش کی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی بار کسی جانور کو مصنوعی ٹانگ لگانے کا تجربہ کیا جائیگا۔