نیب نے لاہور موٹروے سٹی ہاوسنگ سکیم کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

25 Jun, 2019 | 06:49 PM

Shazia Bashir

سٹی42: نیب نے لاہور موٹروے سٹی ہاوسنگ سکیم کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ ایل ڈی اے سے لاہور موٹروے سٹی کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے ایل ڈی اے سے ہاؤسنگ سکیم کے متعلق تمام ریکارڈ طلب کیا ہے جس میں سکیم کا مکمل لے آوٹ پلان ، این او سی بھی طلب کیا گیا ہے۔
نیب نے لاہور موٹر وے سٹی کا رقبے کے لحاظ سے پلاٹوں کا مکمل ڈیٹااور سکیم کا پلاننگ پرمیشن ، سکیم مالکان و ڈویلپرز کا ریکارڈ بھی مانگا ہے۔ نیب نے ڈی جی ایل ڈی اے کے نام ریکارڈ طلبی کیلئے مراسلہ بھجوادیا ہے۔

مزیدخبریں