پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق حمزہ شہباز نے خاموشی توڑ دی

25 Jun, 2019 | 06:43 PM

Shazia Bashir

سٹی42: اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے لوگوں سے زندگی چھین لی ہے، پی ٹی آئی والوں کو عوام کے قہر سے ڈرنا چاہیے۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لوگوں کے پاس 2 وقت کی روٹی نہیں ، ہر آنے والا دن لوگوں کی تشویش میں اضافہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھانت بھانت کی بولیاں بول کر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ اقتدار میں رہیں گے، بہت جلد نیازی خان کا محاسبہ ہو گا۔ پی اے سی کی چیئرمین شپ کے سوال کے جواب پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہمارا واسطہ کھلنڈروں سے پڑا ہے، عوام ان سے ضرور نمٹیں گے۔

مزیدخبریں