عدالت نے نواز شریف اور شہباز شریف کو بری کردیا

25 Jun, 2019 | 05:01 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لاہور کی سیشن عدالت نے نوازشریف ، شہبازشریف کوقتل کیس میں بری کردیا.

دونوں کیخلاف خاتون کےقتل کا کیس تھانہ ٹاؤن شپ میں درج ہوا تھا، دونوں بھائیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے والدمیاں شریف کے ساتھ مل کرخاتون کوقتل کیا ہے.

واضح رہے کہ یہ نواز شریف اور شہباز شریف سیاستدان نہیں بلکہ عام شہری ہیں اور ان دونوں بھائیوں کا نام سابق وزیراعظم اور سابق وزیراعلیٰ کے نام سےملتا ہے اور اس سے بھی دلچسپ بات کہ والد کا نام بھی میاں شریف ہے۔
 

مزیدخبریں