ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھروں میں ملازم رکھنے والوں پر بھی قانون لاگو

گھروں میں ملازم رکھنے والوں پر بھی قانون لاگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گھر میں گاڑی کیلئے ڈرائیور، لان کیلئےمالی، گھرکی صفائی اور بچوں کی دیکھ بھال کیلئےملازمہ رکھی ہے توان سب کی تفصیل بھی دینا پڑے گی۔ حکومتِ پنجاب نے ڈومیسٹک ورکر رجسٹریشن کا آغازکردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت پنجاب نے گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کی باقائدہ رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے، محکمہ سوشل سکیورٹی نے ملازمین کی رجسٹریشن کیلئے ڈومیسٹک ورکرز رجسٹریشن کے نام سے گوگل اینڈرائیڈ ایپلی کیشن متعارف کروا دی۔ وائس کمشنرسوشل سکیورٹی پنجاب کلثوم ثاقب کا کہنا ہےکہ فیز1 میں ایپلی کیشن کا مقصد گھریلو ملازمین اورمالک کاریکارڈ اکٹھا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کےمرحلہ سےعام شہریوں کوگھبرانے کی ضرورت نہیں۔

شہریوں کی زندگی میں آسانی کیلئےڈرائیور، نوکر، مالی سمیت دیگرافراد کام کرتے ہیں، جن کی زندگی آسان بنانے کیلئے حکومت نے سسٹم کا آغاز کیا، گھروں میں کپڑے، برتن، گاڑی، سودا سلف سمیت دیگرکام کرنیوالے افرادنے حکومتی اقدام کوسراہا، انکا کہنا ہےکہ منصوبہ پرمکمل کام ہو تو ان کی زندگی میں آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔

شہریوں کو راغب کرنے کیلئے فیز 1 میں ملازمین کا ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے جس کے بعد رجسٹریشن نہ کروانے والے مالکان کو ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ کے تحت سزا کے مختلف قوانین کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer