قبضہ مافیا کی شامت آگئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی کو بڑا حکم دیدیا

25 Jun, 2019 | 02:36 PM

Sughra Afzal

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف مہم تیز کرنے  کا حکم  دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کو صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف نتیجہ خیز ایکشن کی ہدایات جاری کردیں، ہدایات میں کہا گیا ہے کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے متعلقہ اضلاع میں قبضہ گروپوں کی سرکوبی یقینی بنائیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ قبضہ گروپوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، قبضہ مافیا خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو، اس کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ اراضی اور جائیدادوں پر قبضہ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے، قبضہ گروپوں کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں