(ندیم خالد) لاہور میں دو خستہ حال مکانوں کی چھتیں گرنے سے خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت میں چھت گرنے کا پہلا واقعہ کوٹ عبدالمالک کے قریب حمزہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں بارش کے بعد مکان کی چھت گرنے سے4افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سکینہ، عبدالعزیز، شعبان اور معصوم بچی شامل ہیں، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسرا افسوسناک واقعہ شاہدرہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مکان کی خستہ حال چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔