سیلز ٹیکس کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے بڑا دعویٰ کر دیا

25 Jun, 2018 | 11:26 PM

عطاءسبحانی
Read more!

خان شہزاد: چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا نے نگران صوبائی وزیر خزانہ ضیا حیدر رضوی کے ہمراہ لاہورچیمبرآف کامرس کا دورہ کیا، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجربرادری کے لیے سنہری موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر طارق محمود نے چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کا کہنا تھا کہ تاجروں کو عزت و احترام دئیے بغیر محاصل وصولی کا جواز نہیں بنتا، ریفنڈز کے مسائل تیزی سے حل کیے جارہے ہیں،پچھلے سال سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی 54ارب روپے تھی جبکہ اس سال 102ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز ادا کیے گئے،انکا مزید کہنا تھا کہ دوسال میں سیلز ٹیکس ریفنڈزکا مسئلہ ختم ہوجائے گا، ان کا کہنا تھا کہ اب تین سال میں صرف ایک ہی آڈٹ ہوگا،ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے تاجروں کے ساتھ ایف بی آر بھرپور تعاون کررہا ہے،

  لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اجراءاچھا اقدام ہے جس کے تحت دو سے پانچ فیصد ٹیکس ادا کرکے اثاثہ جات ظاہر کیے جاسکتے ہیں، اس سکیم میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع ہونی چاہیے۔

ایوان صنعت وتجارت میں ہونے والی میٹنگ میں پیرناظم حسین الماس حیدر،کاشف انور،خامس سعید بٹ،ڈاکٹرشاہد رضا،ارشد بھٹی،فہیم الرحمن سہگل،شہزاد اعظم،وسیم چاولہ،شہبازاسلم،میاں محمد نواز،جاویداقبال بھٹی،شیخ ظفر،غلام سرور ہجویری ملک،معظم رشید،ارشد چودھری،وقار احمد میاں، چیمبر کے سابق صدر میاں محمد اشرف اورسابق نائب صدر کاشف انور سمیت دیگر کاروباری شخصیات موجودتھیں

مزیدخبریں