درنایاب:کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبی پراچہ نے شہر میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے خلاف لگے بینرز، پوسٹرز اور بورڈ اتار نے کا حکم دے دیا ۔انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا۔
کمشنر آفس دیو سماج روڈ پر کمشنر لاہور کی زیر صدارت الیکشن انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا۔ آر پی او شیخوپورہ سہیل طارق، ایس پی آپریشنز عمارہ طارق، رحیم زادہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سمیت الیکشن کمیشن کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 3899ہے۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:ڈاکٹر محمد مجتبیٰ پراچہ نے کمشنرلاہور کا چارج سنبھال لیا
ہر پی پی میں دو مانیٹرنگ آفیسر تعینات ہوں گے ۔ کمشنر نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم کو ضابطہ اخلاق پر پابندی کرانے کی ہدایت کرتے ہوئیے انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا۔