ایف بی آر کا ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والے بڑے وکلاء کو نوٹس جاری

25 Jun, 2018 | 07:27 PM

عطاءسبحانی
Read more!

رضوان نقوی:ایف بی آر نے ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے بڑے وکلاء کو نوٹس جاری کردیئے، پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن، ماہر قانون دان شیخ محمد اکرم اور سلمان اکرم راجہ کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

ایف بی آر نے ماہر قانون دان اعتزاز احسن کو ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کردیا ہے-ایف بی آر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کو ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ترانوے لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اس خبرکولازمی پڑھیں:پنجاب کی نگران کابینہ میں خاتون وزیر شامل کرنے کا فیصلہ
ایف بی آر ذرائع کے مطابق معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ ایک کروڑ پینتیس لاکھ کے نادہندہ ہیں، اسی طرح شیخ محمد اکرم ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 96لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں،کمشنر ان لینڈ ریونیو عائشہ عمران بٹ کی ہدایت پر تینوں وکلاء کو اسسٹنٹ کمشنر سیماب ظفر نے نوٹسز جاری کئے ہیں۔

مزیدخبریں