ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلمسٹارارباز خان کو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر جرمانے کا نوٹس جاری

فلمسٹارارباز خان کو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر جرمانے کا نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:فلمسٹار ارباز خان کے گرد گھیرا تنگ، فیڈرل بورڈآف ریونیو نے سال دوہزار سترہ کا انکم ٹیکس گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر جرمانہ کر دیا۔

ایف بی آر نے فلمسٹارارباز خان کو سال دوہزار سترہ کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر جرمانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ فیڈرل بورڈآف ریونیو نےانکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر یاددہانی کے نوٹسز بھی جاری کئے لیکن انہوں نےکوئی جواب نہیں دیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:ایف بی آر کا فلمسٹار نور کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرنے پر غور شروع

اربازخان ایف بی آر میں عارف خان کے نام سے رجسٹرڈ ہیں، انکی رہائشگاہ انچاس لین سکس آفیسرز کالونی شیراز ولاز پر پچیس ہزار روپے جرمانے کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔