نبیل ملک: طیاروں کی کمی اور متعدد فنی خرابیوں کے باعث آنے جانے والی تیس سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں ۔ مسافروں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔
ایئرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق جہاز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654 منسوخ ، پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 655 ، ایئربلیو کی ریاض جانے والی پرواز 474 ،ایئربلیو کی ریاض سے آنے والی پرواز 475 ،ایئربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412 ،ایئربلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413 ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 657 ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 653 ،شاہین ایئر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 776 ،شاہین ایئر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 777 ، شاہین ایئر کی کراچی سےآنے والی پرواز 144 منسوخ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات، پولنگ عملہ کی تربیت کا باقاعدہ آغاز
متعدد فنی خرابیوں کے باعث شاہین ایئر کی جدہ جانے والی عمرہ پرواز 717 دس گھنٹے لیٹ ، شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی عمرہ پرواز 718 بارہ گھنٹے ، عمان ایئر کی مسقط سے آنے والی پرواز 343 ایک گھنٹہ ،ایئربلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز 411 دو گھنٹے ،ایئربلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز 430 دو گھنٹے لیٹ ، ایئربلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410 ساڑھے 4 گھنٹے لیٹ روانہ ، امارات ایئر کی دبئی جانے والی پرواز 623 تیس منٹ لیٹ ، اتحاد ایئر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241 پینتیس منٹ لیٹ پہنچی ۔
پرھنا مت بھولیں: سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ کی بہن پر تشدد
اتحاد ایئر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 تیس منٹ لیٹ روانہ ، کویت ایئر کی کویت جانے والی پرواز 204 تیس منٹ لیٹ ،ترکش ایئر کی استنبول جانے والی پرواز 715 تیس منٹ لیٹ روانہ،گلف ایئر کی بحرین سے آنے والی پرواز 764 بیس منٹ لیٹ پہنچی،گلف ایئر کی بحرین جانے والی پرواز 765 تیس منٹ لیٹ روانہ ، قطر ایئر کی دوحہ جانے والی پرواز 629 ایک گھنٹہ 20 منٹ لیٹ روانہ،سعودی ایئرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 734 ایک گھنٹہ لیٹ پہنچی ۔