علی عباس: الیکشن دوہزار اٹھارہ میں پولنگ عملے کی تربیت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ دو روز ہ تربیتی سیشن میں مختلف پہلوؤں پر عملے کو آگاہی دی جائے گی ،نتائج کے تحفظ کے لیےاس بار آرٹی ایس ایپ بھی ہوگی ۔
شہر کےپانچ مقامات پرپریزائیڈنگ اورسیئنر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرزکی دو روزہ تربیت جاری ہے،الیکشن دوہزاراٹھارہ میں نتائج کے تحفظ کے لیےپہلی بار آر ٹی ایس ایپ کا استعمال کیا جائے گا۔الیکشن میں پہلی بارآر ٹی ایس ایپ کےتحت نتائج کا تحفظ یقینی بنا نےپرتربیت کے دوران ڈویثرنل کوآرڈنیٹرزآفیسر فرحانہ مظہرنے بتایا کہ اس ایپ کامقصد دھاندلی کو روکنا ہے۔
ماسٹر ٹریننرکی جانب سے افسران کو قواعد و ضوابط سےمتعلق بھی آگاہ کیاگیا، فرحانہ مظہرنے بتایاکہ اس بار ٹینڈر ووٹ کوبھی شمار کیا جائے گا۔
ماسٹر ٹرینر کاشف شہزاد نےالیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کی رازداری کے لیےجاری کی گئی نئی ووٹنگ اسکرین کے متعلق بھی بتایا ۔
آر ٹی ایس ایپ الیکشن کمیشن کے لیے ایک نیا تجربہ ہو گا جس پر عملدرآمد کے لیے پریزائیڈنگ اور سئینراسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر کے پاس اینڈرائیڈ موبائل فون اوراس کے استعمال سے واقفیت لازمی ہے۔