ڈاکوؤں کی لوٹ ما ر میں اضافہ

25 Jun, 2018 | 10:49 AM

وقار نیازی

ناصر علی: پولیس سڑکوں سے غائب، شہرمیں ڈاکوؤں کی لوٹ مار۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ شاہدرہ دفترسے ڈاکوہزاروں روپے لے اڑے۔یتیم خانہ چوک میں شہری ایازنقدی اورموبائل فون سے محروم ہوگیا۔
پولیس ڈاکوؤں کامکمل خاتمہ نہ کرسکی جس کی وجہ سے شہریوں سے لوٹ مارکاسلسلہ بھی نہ رک سکا۔ اتوار اورپیر کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں شہری جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں نقدی اورقیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ شاہدرہ دفترمیں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے عملے کویرغمال بناکر ان سے نوے ہزار روپے نقدی اورموبائل فون لوٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارات میں فائرنگ سے نواجوان جاں بحق،ملزم موقع دیکھ کر فرار

دوسری واردات یتیم خانہ چوک میں شہری ایازکے ساتھ ہوئی جس میں ڈاکوؤں نے شہری کوہزاروں روپے نقدی اورموبائل فون سے محروم کردیا۔دونوں وارداتوں کے بعدپولیس جائے وقوعہ پرپہنچی مگررسمی کارروائی کے بعدچلی گئی۔

مزیدخبریں