ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی کونسلروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

لیگی کونسلروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان حیدر: پاکستان مسلم لیگ میں اعلیٰ سیاستدانوں کے بعد پی پی 154 میں بھی ٹوٹ پھوٹ شروع ہوگئی۔ تین بلدیاتی نمائندوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کرلی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 128 کی یوسی 139 کے کونسلر سلیم ساہی اور میاں الیاس نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا ہے جبکہ تیسرے کونسلر حبیب اللہ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔ تینوں سابق لیگی کونسلروں نے تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی اعجاز ڈیال اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ملک منصب اعوان کی دعوت پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے امیدواروں کے انتخاب کی حتمی فہرست جاری کر دی

کونسلروں نے چوہدری عاشق ڈیال ، ملک منصب اعوان ، چوہدری اصغر، نوید عاشق ڈیال، خاوراور توقیر شاہ کے ساتھ ملاقات کی اور پارٹی کیلئے بھرپور محنت کا وعدہ بھی کیا۔ سابق لیگی کونسلروں کو تحریک انصاف میں شمولیت پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے مبارکباد دی اوران کی آمد کاخیرمقدم کیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔