پاکستان پیپلز پارٹی کا آزادی چوک میں پریزیڈنٹ ڈے ،کارکنان آزادی چوک پہنچ گئے 

25 Jul, 2024 | 11:36 PM

 سٹی 42:پاکستان پیپلز پارٹی آزادی چوک میں پریزیڈنٹ ڈے منانے کی تقریب منعقد کررہی ہے ۔  پیپلز پارٹی کے کارکنان رہنما پیپلز پارٹی کی قیادت میں آزادی چوک پہنچنا شروع ہوگئے

پریزیڈنٹ ڈے منانے کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پہنچنا شروع ہو گئے۔آزادی چوک پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔جبکہ آزادی چوک پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے
 آزادی چوک پر پیپلز پارٹی کے قائد صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب کا جشن آزادی چوک پر جاری ہے ۔ کارکنان پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں رہنما پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر پریزیڈنٹ ڈے کا کیک کاٹیں گے۔

مزیدخبریں