سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد ریٹائر ہو گئیں

25 Jul, 2024 | 11:31 PM

بابر شہزاد تُرک:  اسلام آباد میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کی وفاقی سیکرٹری شاہیرہ شاہد ریٹائر ہو گئیں۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق  شاہیرہ شاہد سرکاری ملازمت کی عمر 60 برس کی تکمیل پر ریٹائر ہوئی ہیں۔ شاہیرہ شاہد انفارمیشن گروپ گریڈ 22 کی افسر ہیں۔  

معلوم ہوا ہے کہ شاہیرہ شاہد کی ریٹائرمنٹ کے بعد عنبرین جان کو سیکریٹری اطلاعات تعینات کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے ان کے تقرر کا  نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے۔ 

عنبرین جان اس وقت ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی وِنگ تعینات ہیں۔ وہ  انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کی افسر ہیں۔

مزیدخبریں