لاہور پولیس کا سافٹ  ویئر  بند ، ایف آئی آر کا اندراج رک گیا 

25 Jul, 2024 | 11:18 PM

 عابد چوہدری: لاہور پولیس کا پولکام سافٹ ویئر جواب دے گیا۔ پولکام بند ہونے سے ایف آئی آر کا اندراج رک گیا۔
لاہور پولیس کے ایف آئی آر کے اندراج کا سافٹ ویئر کام کرنا چھوڑگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے  64 سے زائد تھانوں میں پولکام ورکنگ میں نہیں  ہے ۔سافٹ ویئر بند ہونے سے ایف آئی آر کا اندراج بھی رک گیاہے۔

شہریوں کو کئی گھنٹے انتظار کے باوجود ایف آئی آر اور فرنٹ ڈیسک سے سلپ نہیں مل رہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق شہریوں کی درخواستوں پر ای ٹیگ نمبر بھی نہیں لگ پارہے۔ سافٹ ویئر کو ورکنگ میں لانے کے لئے پولیس حکام پی آئی ٹی بی سے رابطے میں ہیں۔

مزیدخبریں