مریم نواز نے  پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

25 Jul, 2024 | 10:59 PM

سٹی42: پاکستان میں پہلی بار مستند ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا آج وز یراعلی مریم نوازشریف نے افتتاح کر دیا۔
اس پورٹل پر عوام گھر سے بیٹھ کر خود کو رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔ ،پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کی ہیلپ لائن0800-02345 پر بھی رجوع کر سکتے ہیں۔ 
پانچ ہزار سے زائد رجسٹریشن سینٹر بنائے گئے،سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹریشن کروائیں گے تو عوام کو سوشل پروٹیکشن پراجیکٹ کے حقدار ہونگے
پنجاب کے عوام کو رمضان پیکیج ان کی دہلیز پر پہنچایا، رمضان نگہبان پروگرام شروع کیا تو پتہ چلا کہ ہمارے پاس مستند ڈیٹا ہی موجود نہیں: مریم نوازشریف
نادرا،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کے ذریعے رمضان پیکیج عوام کو تقسیم کیے گئے، کسانوں اور معذور افراد سے متعلق بھی مستند ڈیٹا نہیں.


پنجاب میں 45لاکھ صارفین کیلئے سولر پینل سکیم منصوبہ لارہے ہیں جسے سے بجلی کے بل آدھے ہوجائیں گے، حقداروں کی درجہ بندی کیلئے سوشل رجسٹری ضروری ہے
ہر ضلع میں جرائم کا مستند ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کی اہمیت، ضرورت اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
لاہور 25جولائی:……وزیراعلی پنجاب مر یم نوازشریف نے پاکستا ن میں پہلی بار عوام کا جامع اور مستند ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے پنجاب سوشیو اکنامک پراجیکٹ کا افتتاح کردیا-پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے لئے صوبہ بھر میں  پانچ ہزار سے زیادہ رجسٹریشن سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ عوام گھر سے بیٹھ کر بھی پورٹل پرخود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹر ی کی ہیلپ لائن02345  - 0800پر بھی رجوع کرسکتے ہیں۔   پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے  کہا کہ  سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹریشن کر انے والے عوام ہی ای بائیک، سولر پینل، ہمت کارڈ، کسان کارڈسمیت دیگر سوشل پروٹیکشن پروگرام کے اہل ہوں گے۔انہو ں نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے تمام پراجیکٹ کے لئے پنجاب سوشیو اکنامک ناگزیر ہے،اس کا آغاز کرنے پر خوشی ہوئی۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب سمیت تمام افراد کو مبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے اس مقصد کے لیے کام کیا۔۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو رمضان پیکیج ان کی دہلیز پر پہنچایا لیکن رمضان نگہبان پروگرام شروع کیا تو پتہ چلا کہ پنجاب حکومت کے پاس مستند ڈیٹا نہیں ہے۔بعد ازاں یہ بھی پتہ چلا کہ رمضان پیکیج غیر مستحق افراد کو بھی ملا۔ فزیکل ویریفکیشن کی گئی تو پتہ چلا کہ ڈیٹا کے مطابق لوگ وہاں پر مقیم نہیں تھے۔ پنجاب کی 13 کروڑ آبادی ہے لیکن پتہ نہیں کہ کتنی آبادی کس سوشیو اکنامک کیٹگری میں آتی ہے۔نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کے ذریعے رمضان پیکیج عوام کو تقسیم کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسانوں اور معذور افراد سے متعلق بھی مستند ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ ٹیکس سے بچنے کے لیے بہت سے کسانوں نے اپنی زمین کی 12،12 ایکڑ تقسیم کرکے رجسٹریاں کروائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں مستند ڈیٹا ہو تاکہ حق حقدار کو ملے۔ 13 کروڑ میں سے بہت سی آبادی بجلی کے بل ادا کر نے کی سکت نہیں رکھتے۔ بہت سے لوگوں کی ماہانہ آمدن سے زیادہ بجلی کے بل آ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 45 لاکھ صارفین کے لیے سولر منصوبہ لا رہے ہیں جس سے بجلی کے بل آدھے ہو جائیں گے۔ حقداروں کی درجہ بندی کے لیے سوشل رجسٹری ضروری ہے۔ ہر ضلع میں جرائم کا مستند ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کی اہمیت، ضرورت اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیرخزانہ مجتبی شجاع ا لرحمن، صوبائی وزرا ء خواجہ سلمان رفیق، صہیب احمد ملک، عاشق حسین، رمیش سنگھ اروڑہ، بلال اکبر، سہیل شوکت بٹ، کاظم پیر زادہ،معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سیکرٹریز او ردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-

مزیدخبریں