عظمت مجید: لاہور میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ۔ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی نے مزید 3 افراد کو نشانہ بنالیا۔ ڈینگی بخار کی شدت نے ایک مریض کو سرگنگارام ہسپتال پہنچا دیا ۔
۔ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 750 مختلف مقامات سے ڈینگی لاورا بھی برآمد ہوا۔۔پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2250 مختلف مقامات سے ڈینگی لاورا برآمد ہوا جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے تلف کردیا ۔
رواں سال سے اب تک شہر میں ڈینگی کے 85 مریض رپورٹ ہوئے ۔۔ محکمہ صحت نے ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر پنجاب بھر میں رواں سال 1070 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائیں، 50 ہزار 968 افراد کو نوٹس بھی بھجوائے ۔