ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئر ایمبولینس کے لیے ترجیح کا تعین،شدید زخمی اور ہیڈ انجری کے مریض پہلی ترجیح

 ایئر ایمبولینس کے لیے ترجیح کا تعین،شدید زخمی اور ہیڈ انجری کے مریض پہلی ترجیح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری : محکمہ صحت نے ایئر ایمبولینس کے استعمال کیلئے ترجیح کا تعین کر دیا ۔ایئر ایمبولینس سروس کی پہلی ترجیح میں شدید زخمی اور ہیڈ انجری کے مریض شامل ہوں گے

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے ایئر ایمبولینس سروس کے استعمال کے حوالے سے مریضوں کی پہلی ، دوسری اور تیسری ترجیح کا تعین کیا ہے ۔ ہیڈ انجری جی سی ایس لیول 10 سے کم ہونے ، شدید ٹراما ، کرش انجری ، چیسٹ و پیٹ میں گہری چوٹ والے مریضوں کو ایئر ایمبولینس سروس کیلئے پہلی ترجیح دی جائے گی ۔

 دوسری ترجیح میں سپائن انجری، اعضا کٹ جانا ، کولہے کی ہڈی کا فریکچروالی پیچیدگیوں کے مریض شامل ہیں۔

 ایئر ایمبولینس کی تیسری ترجیح میں شدید ہارٹ اٹیک ، کورنری سنڈروم کے مریض شامل ہونگے ۔ تمام اضلاع کے سی ای اوز و سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔ ایئر ایمبولینس سروس مریضوں کی متعین کردہ ترجیح کے مطابق استعمال ہوگی ۔