افشاں رضوان: کوٹ لکھپت قائداعظم کالونی ، مین شہید روڈ کی متعدد گلیوں کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔ علاقے کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے، سیوریج کے پانی کے باعث گلیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
گلیوں مین بیشتر وقت سیوریج کا گندا پانی جمع رہنے سے نمازیوں ، خواتین ،بچوں اور تمام دیگر راہگیروں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
گندے پانی پر مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے علاقہ مکین پریشان ہیں۔
قائد اعظم کالونی کوٹ لکھپت کے مکینوں نے بتایا کہ وہ متعددبار یوسی کے دفتر کے چکر لگائےہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ۔ برسات کے موسم میں 1سے 2فٹ پانی جمع ہو جاتا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔