ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو زائد المیعاد انجیکشن لگنے کی انکوائری

Mio Hospital Canser Patients , expired injection dinspnsation, City42 Medical mishaps, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید : میو ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو زائد المیعاد انجیکشن لگنے کے واقعہ کی انکوائری شروع ہو گئی۔
 کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی  کے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے دیگر سینئیر پروفیسرز اور ڈاکٹروں کے ساتھ میو ہاسپٹل کے کنیسر وارڈ کا  معائنہ کر کے اس معاملہ کے متعلق انویسٹی گیشن کی۔ ان کی معائنہ ٹیم میں سربراہ شعبہ میڈیسن پروفیسر محمد عمران، سربراہ شعبہ سرجری پروفیسر ابرار اشرف، سربراہ شعبہ کارڈیالوجی پروفیسر عمران وحید ، سربراہ شعبہ انکالوجی پروفیسر عباس کھوکھر، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان کے ساتھ میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فیصل مسعود  بھی شامل تھے۔
معائنہ ٹیم نے ایکسپائرڈ انگیکشن سے متاثرہ مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پروفیسر محمود ایاز نے ٹیم کو بتایا کہ  کینسر وارڈ میں داخل مریضوں کی ای سی جی کرائی گئی جو کہ نارمل ہے۔   مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی مناسب نگہداشت کی جا رہی ہے۔  ضروری ٹیسٹ نارمل آنے کی صورت مرحلہ وار ان مریضوں کو ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ 

پروفیسر محمود ایاز نے بتایا کہ ایکسپائرڈ انجیکشن ڈسپینس کرنے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  انکوائری ٹیم آج شام تک اپنی سفارشات پیش کرے گی۔  مزید ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔