ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کردئیے۔ ایک جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ دوسرے کو سنیئر ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ ملتان بنچ تعینات کردیا گیا ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر علی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔سیشن جج سید اصغر علی کو سیشن کورٹ بہاولپور میں آفیسر ان سپیشل ڈیوٹی تعینات کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد رضوان عابد کو بطور سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ ملتان بنچ تعینات کیا گیا ہے۔
۔دونوں سیشن ججز کو 26 جولائی تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔