قیصر کھوکھر : اینٹی کرپشن پنجاب 967 اشتہاریوں کی گرفتاری میں ناکام ہو گئی۔
اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو مطلوب اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے لئے بروقت کارروائی نہ ہونے کے نتیجہ میں اشتہاریوں کی بڑی تعداد بیرون ملک فرار ہو چکی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ بیرون ملک فرار ہونیوالے زیادہ تر اشتہاریوں کا تعلق گوجرانوالہ ریجن سے ہے۔ان اشتہاریوں کا تعلق پولیس ،مال ، ایکسائز کے ڈیپارٹمنٹس سے ہے۔ متعدد اشتہاری ملزموں کا تعلق واسا ،محکمہ زراعت ،تعلیم ،صحت سے ہے
اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کو 184 اشتہاریوں و عدالتی مفروروں کی گرفتاری میں ناکامی کا سامنا ہے۔ لاہور ریجن بی کو114 اشتہاریوں و مفروروں کی گرفتاری میں ناکامی درپیش ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ان اشتہاری ملزموں میں شامل سابق ایس ایچ او مرزا زاہد اقبال امریکہ چلا گیا، ٹی ایم او محمد افضل انگلیڈ فرار ہوا، ملک تصدق پٹواری سعودیہ، محکمہ تعلیم کے تبسم امتیازسپین،محمد عاصم، انس الہٰی ڈنمارک فرار ہو گئے۔ نائب تحصیلدار وسیم اقبال امریکہ،ٹاون آفیسر پلاننگ گوہر رشید بھی امریکہ فرار ہو چکے ہیں۔
اشتہاری ملزم ملک سے باہر بھاگ گئے، اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ ہاتھ ملتا رہ گیا
25 Jul, 2024 | 10:03 PM