کورٹ فیسوں میں اضافہ، پنجاب بارکونسل کا  کل صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان

25 Jul, 2024 | 08:53 PM

 ملک اشرف:پنجاب حکومت کے کورٹ فیسوں میں اضافہ کے خلاف وکلاء  نے  کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ پنجاب بار کونسل نے کل صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دیدی۔

وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کی جانب سے صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔ بار عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم کرکے ٹکٹ 2 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردی ، ٹکٹ فیس میں اضافے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ، ترامیم کے ذریعے ٹکٹ فیس بڑھانے سے سائلین ، عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا ۔

کورٹ فیس میں اضافے پر وکلاء پنجاب بھر میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کریں گے ،بار عہدیدار وں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کورٹ فیس میں اضافے کی ترمیم کے مکمل شیڈول کو فوری واپس لے ۔

مزیدخبریں