سٹی42: وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت اور تندرستی سب سے اہم ہے۔ پنجاب میں ہر بچے کیلئے بہترین علاج کی اعلیٰ سہولت تک رسائی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے اور بہتر ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یہ باتیں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے وفد سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کہیں۔
وفد میں وائس چیئرمین چائلڈ لائف فاؤنڈیشن محمد سہیل ٹبہ، چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر احسن ربانی شامل تھے-چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے وفد نے ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن، خدمات اورمثبت تبدیلیوں کو سراہا-
ملاقات میں پنجاب بھر میں بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے فاؤنڈیشن اور حکومت کے اشتراک کار کا جائزہ لیا گیا اور ہسپتالوں میں سیکنڈ شفٹ کے اجراء کی تجاویز پر غور کیا گیا-
بیسک چائلڈ ہیلتھ کیئر سٹرکچر میں بہتری کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا-دور دراز علاقوں میں چائلڈ ہیلتھ سے متعلق ٹیلی میڈیسن اور ڈیجیٹل ہیلتھ سروسز کے آغاز پر بات چیت کی گئی-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بچوں کی صحت اور تندرستی سب سے اہم ہے۔ پنجاب میں ہر بچے کیلئے بہترین علاج کی اعلیٰ سہولت تک رسائی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے اور بہتر ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے وائس چئیرمین نے کہاکہ پنجاب میں ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں او ربتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں 159 ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹس سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ کوالٹی ایمرجنسی کیئر کی بدولت بچوں کی اموات میں 50 فیصد کمی آئی ہے-
ڈاکٹر احسن ربانی نے بتایا کہ ایمرجنسی رومز میں 24 گھنٹے فری سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔ سینٹر پرویز رشید،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اوردیگر حکام بھی موجود تھے-