ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن رائیڈر خواتین کے تحفظ کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اہم اقدام

Maryam Nawaz Sharif, City42, Karim Ride Provider,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  خواتین رائیڈرز کےتحفظ، وویمن سیفٹی ایپ کو”کریم رائیڈ“کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ  لاہور اور قصور کے بعد فری وائی فائی پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے آن لائن کیب سروس پرورائیڈرکریم کے وفد نے ملاقات کی اور  نوجوانوں بالخصوص خواتین کیلئے بہتر روزگار کے مواقع اور عوام کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے نقل وحمل کی مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر پر اپنی معروضات پیش کیں۔

  مریم نواز نے کہا ہے کہ  فری وائی فائی کی سہولت ملنےسے خواتین کو آن لائن ٹرانسپورٹ کے حصول میں آسانی ہوگی۔  حکومت روز گار پیدا کرنے والے تمام اقدام کی حوصلہ افزائی کریگی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  ”کریم“کی ڈرائیور خواتین اور رائیڈرز کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ”ویمن سیفٹی ایپ“کو کریم کے ساتھ منسلک کرنے پر اتفاق کیا-وزیر اعلیٰ نے  پنجاب میں عوام بالخصوص خواتین کے لئے رائیڈرز سروسز کی بہتری کیلئے قوانین متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی۔ مریم نواز نے سروسز پرورائیڈر سیکٹر کی بہتری کیلئے پلان طلب کر لیا اور کریم بائیک رائیڈرز کیلئے سیفٹی گیئر کا استعمال  یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور اور قصور کے بعد فری وائی فائی پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں۔ فری وائی فائی سے شہری بالخصوص خواتین کو آن لائن ٹرانسپورٹ کے حصول میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر اس اقدام کی حوصلہ افزائی کرے گی جس سے بزنس ایکٹیوٹی ہو اور روزگار پیدا ہوں۔کنٹری جنرل مینیجر عمران سلیم نے کہا کہ ”کریم“ پنجاب کے لوگوں کو محفوظ، قابل اعتماد اور نقل و حمل کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔سینیٹر پرویز رشید اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔