ایل ڈی اے کا آپریشن ، جھگیوں میں  مقیم افراد کی مزاحمت

25 Jul, 2024 | 07:30 PM

 در نایاب:ایل ڈی اے نے  نیلام کی گئی سکول سائٹ کا قبضہ دینے کے لئے آپریشن کیا۔  ایل ڈی اے کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔جھگیوں میں مقیم خواتین اور بچے سراپا احتجاج بن گئے اور ایل ڈی اے اہلکاروں کو امتحان میں ڈال دیا ۔
ایل ڈی اے نے 308 سی جوہر ٹاؤن کے اکیس کنال پلاٹ پر آپریشن کیا ۔ ایل ڈی اے نے بھاری مشینری کے ساتھ پختہ اور غیر پختہ تعمیرات مسمار کردیں جس پر قابضین آپے سے باہر ہوگئے اور ایل ڈی اے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی ۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے نے بغیر نوٹس آپریشن کیا ،معاملہ عدالت میں ہے ۔

 ایل ڈی اے کا مؤقف ہے کہ زمین سکول کے لئے ہے، حال ہی میں نجی سکول  کو نیلام کی گئی ہے۔ اراضی خالی نہ کرنے پرنجی  سکول سسٹم کو قبضہ دیا جارہا ہے ۔

 متاثرین نے سٹی فور ٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ مل کر غریبوں کو باہر نکال رہا ہے ۔ایل ڈی اے ملی بھگت سے پرائیویٹ لوگوں کو قبضے کر اتا ہے ۔

مزیدخبریں