ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی سموگ سکواڈ کی کارروائی ،زگ زیگ پالیسی کی خلاف ورزی پر اینٹوں کے 2 بھٹے مسمار

 اینٹی سموگ سکواڈ کی کارروائی ،زگ زیگ پالیسی کی خلاف ورزی پر اینٹوں کے 2 بھٹے مسمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کومل اسلم : اینٹی سموگ سکواڈز کی رائیونڈ ،کاہنہ میں بڑی کارروائی کی ۔ زگ زیگ پالیسی کی خلاف ورزی پر اینٹوں کے 2 بھٹے مسمار کردیئے گئے ۔
فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ تحفظ ماحول نے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف شکنجہ کس لیا۔۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور کی سربراہی میں اینٹی سموگ سکواڈز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک خالد برکلن اور برادرز برکلن کو مسمار کردیا ۔دونوں بھٹے زگ زیگ پالیسی کی خلاف ورزی کررہے تھے

۔رائیونڈ اور کاہنہ کے علاقوں میں کارروائی کی گئی۔۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور کا کہنا تھا کہ پرانی اور ماحول دشمن ٹیکنالوجی پر چلنےوالے اینٹوں کے بھٹے فضائی آلودگی اور سموگ کا باعث بنتے ہیں۔۔ صوبائی وزیر ماحولیات کے احکامات واضح ہیں کہ فضائی آلودگی پر زیرو ٹالرنس ہے۔نئی اور ماحول دوست ٹیکنالوجی زگ زیگ ہی قابل قبول ہے۔