درنایاب:شعبہ ٹاؤن پلاننگ ایل ڈی اے کے افسران ڈی جی پر بھی بھاری پڑگئے۔ڈی جی ایل ڈی اے کے ایکشن کے باوجود نان کمرشل روڈ پر دو پلازے بنوادیے گئے۔
ڈی جی نے ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ زون تھری میں نان کمرشل روڈ پر زیرتعمیرعمارتوں پرایکشن لیاتھا۔ تاہم ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نےکوئی ایکشن نہیں کیا اور دونوں بلڈنگز مکمل ہو گئیں۔ فیصل ٹاؤن روڈنان کمرشل اورکمرشل پلازوں کیلئےممنوع ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےفیصل ٹاؤن روڈ پر خصوصی طور پرآپریشن کرایا تھا۔ زیر تعمیر دو منزلہ کارنر پلازہ پر کام رکوا کر بورڈز ہٹوادیے تھے ۔جبکہ کوٹھا پنڈ چوک میں موجود دوسری بلڈنگ کیلئے گھر کی عمارت کو ایکسٹینشن دیکرکمرشل پلازہ بنوادیاگیاہے ۔
غیرقانونی کمرشل پلازےپرشٹرزبھی لگادیےگئے ہیں۔ پلازوں کی تعمیر پر نہ پارکنگ قوانین کو دیکھا گیا نہ لازمی جگہوں کو چھوڑنے کے قانون کی پاسداری کرائی گئی ۔
ٹاؤن پلاننگ افسران ڈی جی کےحکم کوبھی خاطر میں نہ لائے۔چیف ٹاؤن پلانراسدالزمان کاموقف ہےکہ غیر قانونی پلازوں پرایکشن لیں گے۔