علی ساہی: زیر التوا 27لاکھ نمبرپلیٹس کی سپلائی دوبارہ شروع ہوگئی۔لاہور ریجن کوابتدائی طور 90ہزار زیرالتوا نمبرپلیٹس میں سے 29ہزار موصول ہوگئیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ابتدائی طور پر گاڑیوں کی زیرالتوا1لاکھ78نمبرپلیٹس بن رہی ہیں۔ڈائریکٹرموٹرزچوہدری آصف کاکہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں موٹرسائیکلز اور رکشوں کی نمبر پلیٹس بنا کر مالکان تک پہنچائی جائیں گی۔
موٹر سائیکلوں کی لاہور سمیت پنجاب میں ساڑھے24لاکھ نمبرپلیٹس زیر التوا ہیں۔نمبر پلیٹس کے اجرا کے بعد غیر نمونہ نمبرپلیٹس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
پہلے مرحلے میں متعلقہ کمپنی نے 19لاکھ نمبر پلیٹس بنا کرایکسائزکو فراہم کرنا ہیں۔جن شہریوں نے گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کی فیس جمع کر ائی وہ متعلقہ دفاترسے حاصل کرسکتے ہیں۔