علی ساہی :جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کرنے والوں کا اب انتظار نہیں کرنا پڑےگا۔ قیدیوں سے ملاقات کےلئےشہری جیل آنے سے پہلےوٹس ایپ نمبرپریا ایپ کے ذریعے وقت حاصل کرسکیں گے۔ابتدائی طورپر کیمپ جیل سے بکنگ سسٹم کا آغاز کردیا گیا۔
لاہور سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لئے اب ایڈوانس بکنگ کروا کر ٹائم لیا جاسکےگا۔شہری اپنے کوائف اور متعلقہ قیدی کے نمبر لکھوا کرملاقات کےلئے ٹائم لیں گے۔
چئیرمین ٹاسک فورس پریژنزرانا منان کاکہنا تھا کہ وٹس ایپ نمبر پر تفصیلات بھجوانے پرمتعلقہ جیل سے ٹائم دیا جائے گا۔ملاقاتی دیے گئے ٹائم کے مطابق جیل میں قیدی سے ملاقات کریں گے۔پائلٹ پراجیکٹ کےطورپرآج سے کیمپ جیل لاہور سے آغاز کیا جارہا ہے
ملاقات کے لئے ایڈوانس بکنگ کےلئےایپ بھی جلد لانچ کردی جائے گی۔کیمپ جیل میں ایک ماہ کی ٹیسٹ رن کےبعد دیگر جیلوں میں ایڈوانس بکنگ کا کام شروع کردیا جائےگا۔جیلوں میں روزانہ 20سے 30 ہزارشہری اپنے پیاروں سے ملاقات کےلئے آتے ہیں۔ایڈوانس بکنگ سے شہریوں کو انتظار گاہوں میں گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔