ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں دفعہ 144 لگ گئی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر:محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی۔صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا
امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔پابندی کا اطلاق سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا
عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔