ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی تنصیبات پر حملہ دہشت گردی تصور ہوگا، سیکورٹی گائیڈ لائن جاری کردی

 قومی تنصیبات پر حملہ دہشت گردی تصور ہوگا، سیکورٹی گائیڈ لائن جاری کردی
کیپشن: Guideline policy for pipeline Secuirty
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر:نیشنل آئل پائپ لائن اور قومی تنصیبات پر حملہ دہشت گردی تصور ہوگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی تنصیبات کی حفاظت یقینی بنائیں گے، محکمہ داخلہ نے نیشنل پائپ لائن کی سیکورٹی گائیڈ لائن جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انرجی لائف لائن کو محفوظ بنانا قومی زمہ داری ہے، نیشنل آئل پائپ لائن اور قومی تنصیبات پر حملہ دہشت گردی کے زمرے میں آئے گا،انتظامیہ تمام اضلاع میں نیشنل آئل پائپ لائن کی حفاظت یقینی بنائے گی۔

تمام اضلاع میں سکیورٹی تنصیبات کے حوالے سے جوائنٹ میکنزم تیار کیا جائے گا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی تنصیبات کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ڈائریکٹو کو صوبائی ڈیزاسٹر رسپانس پلان کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے پالیسی گائیڈ لائن جاری کر دی ۔