ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معالجین کا بڑا کارنامہ، پانچ ماہ کے بچے کے پیٹ سے چابی نکال لی

جنرل ہسپتال کے معالجین کا بڑا کارنامہ،پانچ ماہ کے بچے کے معدے  سے چابی نکال لی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جنرل ہسپتال کے معالجین کا بڑا کارنامہ، پانچ ماہ کے بچے کے معدے  سے چابی نکال لی۔

  جنرل ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے 5 ماہ کے بچے نے چابی نگل لی تھی۔ ڈاکٹروں نے اینڈوسکوپی پروسیجر سے بچے کے معدے سے چابی نکال لی۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سربراہی میں ٹیم نے پروسیجر مکمل کیا، جنرل ہسپتال کی ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیا ٹرک انٹرنالوجی نے معاونت کی۔
  بچے کی معدے سے چابی نکالنغ پر پروفیسر الفرید ظفر نے بچے کی جان بچانے پر ڈاکٹروں کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات موجود ہیں.

5سالہ ایان خان کو نئی زندگی ملنے پر والدین کا اظہار تشکر کرتے ہوئے  کہنا ہے کہ  اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمارے بچے کی جان بچ گئی۔والدین نے ڈاکٹروں  کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔