DG اینٹی کرپشن کے اختیارات پر کٹ لگانے والا آرڈ نینس 5 ماہ بعد ختم

25 Jul, 2024 | 03:04 PM

قیصرکھوکھر: ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات پر بڑا کٹ لگانے والا آرڈ نینس 5 ماہ بعد ختم ، ڈی جی اینٹی کرپشن چیف سیکرٹری کی اجازت کے بغیر اب کسی بھی افسر پر ہاتھ ڈال سکتے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق ڈی ایم جی لابی نے دوبارہ یہ آرڈیننس محکمہ قانون کو ارسال نہیں کیا ، سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر آصف طفیل پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہونے پر ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات پر بڑا کٹ لگایا گیا تھا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے یہ آرڈیننس دوبارہ نہ لانے اور ختم کرنے کی تصدیق کر دی ہے ۔

مزیدخبریں