ایچ ای سی کے چیئرمین کے مستقبل کا فیصلہ 27 جولائی کو ہوگا

25 Jul, 2024 | 03:01 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے بتایا ہے کہ اگر 27 جولائی تک ڈاکٹر مختار احمد کی مدت میں توسیع کی سمری منظور نہ ہوئی تو ہم دوبارہ سمری بھجیں گے، پھر بھی فیصلہ نہیں آیا تو نئی سمری بھجیں گے، جس میں کمیشن کے کسی رکن کو چیئرمین کے عہدے کا چارج دینے کی درخواست کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی یہ دوسری مدت ہے جو 28 جولائی کو مکمل ہوگی اور ایچ ای سی کے قواعد کے مطابق تیسری مدت نہیں دی جاسکتی۔ اگر تیسری مدت دی گئی تو وہ غیر قانونی ہوگی۔

وفاقی سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ ڈاکٹر مختار کی یہ دوسری مسلسل مدت نہیں تھی بلکہ درمیان میں ڈاکٹر طارق بنوری بھی چیئرمین ایچ ای سی تعینات ہوئے تھے اور ان ہی کو ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کے دور میں چیئرمین ایچ ای سی کی مدت چار سال سے کم کرکے دو برس کردی گئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مختار کی مدد میں اضافے کی سمری کو بھجے ہوئے ایک ماہ ہوگیا ہے، وزارت قانون نے ان کی دو تعیناتی پر اعتراض لگا دیا ہے تاہم یہ حقیت کہ یہ ان کی دوسری مسلسل مدت نہیں ہے اور اس حوالے سے ایچ ای سی کا ایکٹ/ آرڈیننس خاموش ہے۔

مزیدخبریں