جیل میں قید بانی پی ٹی آئی نے اچانک بڑا فیصلہ کرلیا

25 Jul, 2024 | 02:41 PM

عثمان خادم:تحریک انصاف کا پنجاب میں سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی قیادت کو اڈیالہ جیل بلا لیا ۔

تفصیلات کےمطابق  تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی اورصوبہ بھر میں سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو بھی ملاقات کے لئے بلا لیا۔

اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بانی چیئرمین سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی، بانی چیئرمین بھوک ہڑتال اور جلسوں سے متعلق اہم ہدایات جاری کریں گے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت نے کی۔

بانی پی ٹی آئی کے معاون وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ آپ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا ہے، استدعا ہے کہ آپ بانی پی ٹی آئی کا کیس نہ سنیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس سننے پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی وجہ نہیں، اس طرح تو نیا ٹرینڈ شروع ہو جائے گا، کوئی بات نہیں آپ سلمان صاحب کو کہیں دلائل دیں، آپ کہہ رہے ہیں میں مقدمے سے الگ ہو جاؤں۔

پی ٹی آئی وکلاء نے کہا کہ جی، ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس سماعت سے دستبرداری اختیار کر لیں۔

مزیدخبریں