جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تربیتی ورکشاپ سے انکار پر پابندی عائد کردی ،ٹریننگ سے غیر حاضر اساتذہ کا کیس بنا کر محکمہ کو بھیجوایا جائے گا ۔
تفصیلات کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی جانب سے تربیتی ورکشاپ سے انکار پر پابندی عائد کردی،جان بوجھ کر تربیت سے غیر حاضر اساتذہ کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا،ٹریننگ سے غیر حاضر اساتذہ کا کیس بنا کر محکمہ کو بھیجوایا جائے گا،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والی اتھارٹیز کے سربراہان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔