جنید ریاض: غیرنصابی سرگرمیوں پر پابندی کے باوجود 274 سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ڈیوٹیاں سوشل اکنامک سروے پرلگادی گئیں، اساتذہ سراپا احتجاج ، ڈیوٹیاں فی الفور منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق غیرنصابی سرگرمیوں پر پابندی کے باوجود 274 سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ڈیوٹیاں سوشل اکنامک سروے پرلگادی گئی،لاہور کی 274 یونین کونسل میں ایک ، ایک ٹیچر سروے مکمل کرے گا۔
سروے میں اساتذہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعین کریں گے، اساتذہ یونین کونسل میں سروے کرکے ڈیٹا انٹری بھی کریں گے، اساتذہ نے سوشل اکنامک سروے پر ڈیوٹیاں لگائے جانے کی مذمت کردی۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فی الفور ڈیوٹیاں ختم کرے،ڈیوٹیاں منسوخ نہ کی گئیں تو بھرپور احتجاج کریں گے۔