ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرمیلا فاروقی کی مکیش امبانی اور بیٹی ایشا امبانی کے ہمراہ تصاویر وائرل

شرمیلا فاروقی کی مکیش امبانی اور بیٹی ایشا امبانی کے ہمراہ تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی  بھارتی بزنس مین مکیش امبانی اور اُن کی بیٹی کے ہمراہ تصاویر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شرمیلا فاروقی کو گزشتہ روز پیرس میں ریلائنس انڈسٹری کے چیئرمین امبانی کے ہمراہ دیکھا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ تصاویر فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ڈزنی لینڈ میں لی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مکیش امبانی اس وقت اپنی اہلیہ نیتا امبانی اور بیٹی ایشا امبانی کے ہمراہ پیرس میں موجود ہیں۔ بھارتی بزنس مین اپنے خاندان کے ساتھ پیرس اولمپکس کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں شرمیلا فاروقی کو مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

امبانی فیملی کے ساتھ تصاویر کرنے پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے شرمیلا فاروقی کی تصویروں کی تعریف کی جبکہ بہت سے صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ شرمیلا فاروقی اپنی فیملی کے ہمراہ پیرس میں چھٹیاں گزارنے گئی ہیں۔