جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

25 Jul, 2024 | 12:25 PM

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ 16 ستمبر 2024 کو منایا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق جشنِ عید میلاد النبی ﷺ اسلامی کیلنڈر میں 12 ربیع الاول کو آتا ہے، اس اہم دن کو دنیا بھر کے مسلمان انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ربیع الاول کا چاند 4 ستمبر کو نظر آنے کا امکان ہے جس کے تحت نئے قمری مہینے کا آغاز 5 ستمبر سے ہوگا، جشنِ عید میلاد النبی ﷺقمری کیلنڈر کے مطابق 16 ستمبر بروز پیر کو ہو گی اور اُس روز سرکاری تعطیل بھی ہوگی۔

12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی اس لئے مساجد، گلی ، محلوں، بازاروں کو رنگ برنگ کی لائٹوں سے سجایا جاتا ہے، روایتی تقریبات میں قرآن خوانی (تلاوت)، مذہبی خطبات، اور جلوس شامل ہیں جو اس موقع کی خوشی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔

اجتماعی کھانے، خیرات کے اعمال، اور خصوصی مذہبی اجتماعات بھی تقریبات کے لیے لازمی ہیں، جو مسلم کمیونٹی کے اتحاد اور عقیدت کی علامت ہیں، یہ دن مسلم امہ کو پیغمبر اکرم (ص) کی تعلیمات، سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے کا درس بھی دیتا ہے۔
 

مزیدخبریں