ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نتاشا کی پوسٹ پر ہاردک پانڈیا کا مختصر جواب

 نتاشا کی پوسٹ پر ہاردک پانڈیا کا مختصر جواب
کیپشن: natasa stankovic
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے طلاق کے بعد اپنی سابق اہلیہ نتاشا کی تصویر پر کمنٹ کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ نے ہاردک سے علیحدگی کے بعد اپنے آبائی علاقے سربیا کا رخ کیا تھا، انھوں نے اپنے قیام کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں انھیں اپنے بیٹے کے ساتھ شاپنگ کرتے اور پرلطف لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم، جس چیز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی وہ تصویر پر ہاردک پانڈیا کا کمنٹس تھا، انھوں نے اپنے بیٹے اور سابقہ بیوی کی تصویر پر تبصرہ کیا، ہاردک نے دو مختلف کمنٹس کیے جن میں انھوں نے ایموجیز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ہاردک نے پہلے کمنٹ میں آنکھ اور دل کی ایموجی شیئر کی اور ساتھ ہی سپر سائن بھی بنایا جس کا مطلب یہ تھا کہ تصویر بہت زبردست ہے، جبکہ دوسرے کمنٹ میں کرکٹر نے ایک سرخ دل کا ایموجو پوسٹ کیا۔