فاران یامین: گرین ٹاؤن میں میاں چوک کے قریب گھر میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 23 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ لائبہ کے کزن توصیف، حفیظ اور بلال نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر لائبہ کی والدہ اور والد بھی زخمی ہوئے۔
مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتولہ کے والد صفدر کا بھائی عابد کیساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش جا ری ہے۔